QR CodeQR Code

کراچی، کلفٹن کے شاپنگ مال میں کئی دکانیں اور ریسٹورنٹ سیل

22 Nov 2020 21:58

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال میں کارروائی کی، ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر کئی دکانوں اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا اور شاپنگ مال میں ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد پر جرمانہ بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی دکانوں اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال میں کارروائی کی، ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر کئی دکانوں اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شاپنگ مال میں ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد پر جرمانہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے بسوں میں بھی کارروائی کی اور مسافروں کو مفت ماسک بھی دیئے۔ واضح رہے کہ کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 دسمبر کی شام 7 بجے تک ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 899356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899356/کراچی-کلفٹن-کے-شاپنگ-مال-میں-کئی-دکانیں-اور-ریسٹورنٹ-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org