QR CodeQR Code

والدہ کے انتقال کی خبر سن کر شہباز شریف زار و قطار رونے لگے

22 Nov 2020 22:42

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قید ہیں۔ جیل انتظامیہ نے میاں شہباز شریف کو والدہ کے انتقال کی خبر دی تو وہ زار و قطار رونے لگ گئے۔ بعدازاں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف والدہ کے انتقال کی خبر سن کر غم سے نڈھال ہوگئے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے حمزہ شہباز شریف کو والد کیساتھ رہنے کی اجازت دیدی۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قید ہیں۔ جیل انتظامیہ نے میاں شہباز شریف کو والدہ کے انتقال کی خبر دی تو وہ زار و قطار رونے لگ گئے۔ بعدازاں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی۔ مسلم لیگ نون کے راہنماء عطاء اللہ تارڑ نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس دوران میاں شہباز شریف کا میاں نواز شریف سے بھی رابطہ ہوا، دونوں بھائی آبدیدہ ہوگئے۔ غم کی اس گھڑی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے باپ بیٹے کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دیدی ہے۔


خبر کا کوڈ: 899360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899360/والدہ-کے-انتقال-کی-خبر-سن-کر-شہباز-شریف-زار-قطار-رونے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org