0
Monday 23 Nov 2020 21:43

تھل جیپ ریلی کا میدان صاحبزادہ سلطان نے مار لیا

تھل جیپ ریلی کا میدان صاحبزادہ سلطان نے مار لیا
اسلام ٹائمز۔ پانچویں تھل جیپ ریلی کا میدان صاحبزادہ سلطان نے مار لیا، جیپ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا تھل جیپ ریلی کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس شاہ، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، علاوہ ازیں سید رفاقت گیلانی معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب، خواجہ غلام اللہ بخش، رکن صوبائی اسمبلی طاہر رندھاوا، اجمل چیمہ صوبائی وزیر انسپکشن وزیراعلیٰ ٹیم بھی ریلی کی تقریبات میں شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران رنگا رنگ ثقافت پر مبنی پروگرام پیش کیے گئے، تقریب کے اختتام پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں، کھلاڑیوں اور منتظمین میلہ میں آر پی او محمد فیصل رانا نے انعامات تقسیم کیے۔ جیپ ریلی کے آخر روز صاحبزادہ سلطان نے میدان مار لیا، آصف فضل چوہدری  105 کلو میٹر لمبے ٹریک پر 1 گھنٹہ 7 منٹ اور 11 سکینڈ میں پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 899363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش