QR CodeQR Code

فیصل مقداد شام کے نئے وزیر خارجہ مقرر

22 Nov 2020 23:27

شامی خبررساں ایجنسی کیمطابق صدارتی دفتر سے جاری ہونیوالے دو علیحدہ حکم ناموں میں صدر بشار الاسد نے فیصل مقداد کو وزیر خارجہ اور بشار الجعفری کو نائب وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے سابق وزیر خارجہ ولید المعلم کے انتقال کے بعد فیصل مقداد کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے دو علیحدہ حکم ناموں میں صدر بشار الاسد نے فیصل مقداد کو وزیر خارجہ اور بشار الجعفری کو نائب وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں بشار الاسد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اور حکم نامے میں بسام الصباغ کو اقوام متحدہ میں شام کا مستقل نمائندہ تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق شامی وزیر خارجہ ولید المعلم گذشتہ سوموار کے روز 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ قبل ازیں فیصل مقداد نائب وزیر خارجہ اور بشار الجعفری اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 899366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899366/فیصل-مقداد-شام-کے-نئے-وزیر-خارجہ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org