QR CodeQR Code

خیبرایجنسی میں شرپسندوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز سے مواد اڑا دیا

7 Aug 2011 20:28

اسلام ٹائمز:پولیٹیکل ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تاہم اس موقع پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


خیبر ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں جمعہ اور ہفتے کی رات نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تاہم اس موقع پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
 یاد رہے کہ خیبر ایجنسی میں شر پسندوں نے اب تک 55 اسکولز تباہ کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 89937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89937/خیبرایجنسی-میں-شرپسندوں-نے-گورنمنٹ-پرائمری-اسکول-کو-دھماکہ-خیز-سے-مواد-اڑا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org