0
Monday 23 Nov 2020 00:06

میاں صاحب واپس نہ آئیں، انتقام میں اندھے لوگوں سے انسانیت کی توقع نہیں ، مریم نواز

میاں صاحب واپس نہ آئیں، انتقام میں اندھے لوگوں سے انسانیت کی توقع نہیں ، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مریم نواز نے نواز شریف سے والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان نہ آنے کی درخواست کی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی، جس کے بعد میں فوراً لاہور کی لیے روانہ ہوگئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہوسکا۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔

میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں، جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔ ان کی تدفین لاہور میں شریف خاندان کے خاندانی قبرستان میں کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے میت کی پاکستان آمد اور تدفین کے شیڈیول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش