QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال پر فائرنگ، 11 شہری زخمی

23 Nov 2020 00:59

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 خواتین، 4 بچے زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 11 شہریوں کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 خواتین، 4 بچے زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب پر راکٹس اور مارٹرز گولے داغے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ 2003 سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ اخلاقی پستی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی عکاس ہے۔ واضح رہے کہ 13 نومبر کو بھارتی فوج نے گاؤں تری بنڈ اور سماہنی میں راکٹ اور مارٹر گولے فائر کیے تھے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید، اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 899380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899380/بھارتی-فوج-کی-ایل-او-سی-پر-بلا-اشتعال-فائرنگ-11-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org