0
Monday 23 Nov 2020 10:03

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 مریض جاں بحق

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 مریض جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 756 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہو گئی ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید چونتیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 696 ہو گئی ہے، جبکہ 1 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 384 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1057 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہوگئی۔

کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 929 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 52 لاکھ 16 ہزار 955 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کووِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جس میں وبا ایک بار پھر بے قابو ہونے لگی ہے، اور روزانہ کیسز میں‌ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش