0
Monday 23 Nov 2020 10:27

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، فیصلہ آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، فیصلہ آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کر دیئے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس آج ہوگی، وفاقی وزیر تعلیم پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی اہم کانفرنس آج ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے بعد دوپہر 12:30 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔ علاوہ ازیں شفقت محمود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں، جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں، وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔
خبر کا کوڈ : 899407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش