0
Monday 23 Nov 2020 10:31

امریکا کا پاک افغان تعلقات میں پیشرفت کا خیر مقدم

امریکا کا پاک افغان تعلقات میں پیشرفت کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاک افغان تعلقات میں مثبت پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ افغان مفاہمتی عمل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ مفاہمتی عمل میں پیشرفت خطے کے امن و ترقی کو بڑھانے کی موجب ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا دورہ کابل مشترکہ وژن کی طرف ٹھوس قدم ہے۔ امریکی نمائندے خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حملوں کی روک تھام، مضبوط تعلقات، معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق پر مبارک باد دیتے ہیں۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی، جنگ بندی کے لیے کام کرنے کا پاکستان کا عزم سراہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش