0
Monday 23 Nov 2020 13:43

تازہ برفباری کے باعث سرینگر لداخ شاہراہ اور بانڈی پورہ۔گریز روڑ بند

تازہ برفباری کے باعث سرینگر لداخ شاہراہ اور بانڈی پورہ۔گریز روڑ بند
اسلام ٹائمز۔ حکام نے بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد سرینگر لداخ شاہراہ اوربانڈی پورہ گریز روڑ کو ایک بار پھر سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔ گریز وادی میں گذشتہ شام دیر گئے برفباری شروع ہوگئی جس سے چاروں طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ ایس ڈی ایم گریز کے مطابق بانڈی پورہ گریز روڑ کو برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ وادی گریز میں میں کم و بیش پانچ انچ برف جمع ہوئی ہے۔ بارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع رازدان ٹاپ پر 12 انچ برف جمع ہوئی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق سونہ مرگ، گنڈ، گگن گیر، زوجیلا، منی مرگ، گومری، مٹاین، دراس، میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر 434 کلو میٹر سرینگر لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ تازہ برفباری کی وجہ سے کلن گنڈ اور گگن گیر میں سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دراس اور سونہ مرگ میں سیکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔ وادی کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں سے بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ میدانی علاقوں بشمول سرینگر میں گذشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 899427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش