0
Monday 23 Nov 2020 19:36

مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں بارش اور برفباری

مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں بارش اور برفباری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں پیر کے روز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں گذشتہ شب سے بھاری سے درمیانہ درجہ کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں، بشمول شہر سرینگر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بادل برسنے کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنا متوقع ہے۔ بارش اور برفباری کی وجہ سے تاریخی مغل کو بند کیا گیا ہے تاہم سرینگر جموں شاہراہ آکری اطلاعات موصول ہونے تک کھلی تھی۔

اس دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت1-5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیاجبکہ جموں میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت11-7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ درایں اثنا اطلاعات کے مطابق پیر کو برفباری کے پیش نظر تاریخی مغل روڑ کو گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ مغل جنوبی ضلع شوپیان کی طرف سے روڑ علاقے میں آج صبح سے باری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں اس شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی علاقے میں کم و بیش ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک وہاںموسم مسلسل خراب تھا۔ مغل روڑ جنوبی ضلع شوپیان کو پونچھ ضلع سے ملاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش