QR CodeQR Code

جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے

23 Nov 2020 14:16

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خارجہ اُمور کے ماہر انتھونی بلینکن کو وزیر خارجہ اور جیک سلیوان کو نیشنل سکیورٹی مشیر منتخب کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مریکا کے نو منتخب صدرجوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خارجہ اُمور کے ماہر انتھونی بلینکن کو وزیر خارجہ اور جیک سلیوان کو نیشنل سکیورٹی مشیر منتخب کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹ اُمیدوار جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہو گئی تھی۔ دوسری جانب اُن کے حریف ری پبلکن اُمیدوارصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 تھی۔


خبر کا کوڈ: 899461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899461/جوبائیڈن-کل-اپنی-کابینہ-کا-اعلان-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org