0
Monday 23 Nov 2020 14:22

حکومت کا 26 نومبر سے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

حکومت کا 26 نومبر سے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرحکومت نے 26 نومبرسے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرشفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، جنوری کے پہلے ہفتے میں ریویو سیشن ہو گا جس کے بعد 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں تعلیمی سلسلہ آن لائن جاری ہے وہاں آن لائن جبکہ جہاں یہ سہولت نہیں ہے وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے۔ شفقت محمود کے مطابق مارچ اوراپریل میں بورڈ کے امتحانات کومئی میں کرانے کی سفارش کی ہے، یونیورسٹی ہاسٹلزکے طلبہ کا ایک تہائی حصہ ہاسٹلزمیں قیام کرسکیں گے، نوکریوں کے سلسلہ میں ہونے والے ٹیسٹ جاری رہیں گے۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ کوبلانے کے حوالے سے اسکول انتظامیہ فیصلہ کرے گی، نیا تعلیمی سال کواگست میں لے جانے کے حوالے سے تجویز زیرغور ہے، کورونا کے حوالے سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش