0
Monday 23 Nov 2020 15:01

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کیلئے درخواست دیدی گئی

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کیلئے درخواست دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف  کی  پیرول پر رہائی کیلئے مسلم لیگ ن نے ڈپٹی کمشنرلاہور کو باقاعدہ درخواست دے دی۔ درخواست میں دو ہفتوں کیلئے پیرول پر رہائی دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا لندن میں انتقال ہوا جبکہ میت کی واپسی پر تدفین لاہور میں ہونی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کم از کم دو ہفتوں کیلئے پیرول رولز 1978 کے تحت رہا کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے اظہار افسوس کیلئے پارٹی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کرنی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے شمیم بیگم کے جنازہ کے انتظامات  بھی کرنے ہیں۔ پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو موصول ہوگئی ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کا فیصلہ حکومت پنجاب نے کرنا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے میت کی پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کا تعین کرنے کا کہا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے پوچھا ہے کہ کس دن اور کتنے بجے میت پاکستان پہنچے گی تاکہ اس کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیرول پر رہائی کا فیصلہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 899466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش