0
Monday 23 Nov 2020 16:11

سندھ حکومت کی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی مخالفت

سندھ حکومت کی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی مخالفت
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تجویز دی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دوبارہ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے بجائے صرف پرائمری اسکولز کو بند کیا جائے جہاں طلبہ کے انرولمنٹ کی شرح 73 فیصد ہے۔ سعید غنی نے اپنی یہ تجاویز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کی تھی تاہم تعلیم، صوبائی معاملہ ہونے کی وجہ سے ان تجاویز پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق چھٹی جماعت اور اس سے آگے کی تمام جماعتوں کے تعلیمی سلسلے کو اسی طرح جاری رکھا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ موجودہ تعلیمی سال کے دوران کسی صورت بغیر امتحان لیے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی نہ دی جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوا تھا جس میں ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک کے لئے اسکولز، کالجز، اکیڈمیز اور جامعات سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش