QR CodeQR Code

مچھ ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹری کو جزوی نقصان

23 Nov 2020 16:35

ریلوے حکام کے مطابق مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان کی یونین کونسل مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ مچھ میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 899483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899483/مچھ-ریلوے-ٹریک-پر-دھماکا-پٹری-کو-جزوی-نقصان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org