QR CodeQR Code

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

23 Nov 2020 16:48

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 191 پرٹیکیولیٹ میٹرز پائی گئی ہے جبکہ بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر سراجیوو میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرّات کی مقدار 357 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی دوسرے اور بوسنیا ہرزیگوینا کا شہر سراجیوو تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 191 پرٹیکیولیٹ میٹرز پائی گئی ہے جبکہ بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر سراجیوو میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا جبکہ کابل دوسرے اور ریاض تیسرے نمبر پر آگیا تھا۔ آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 899486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899486/لاہور-دنیا-کے-ا-لودہ-ترین-شہروں-میں-سرفہرست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org