QR CodeQR Code

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اے سی کوئٹہ نے ملینیم مال کو سیل کر دیا

23 Nov 2020 17:04

اسسٹنٹ کمشنر حمیرا بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، جبکہ مال انتظامیہ نے رابطہ کرنے کے باوجود سیل کے حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ حمیرا بلوچ نے ملینیم مال کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کے مطابق دو دن پہلے مال کی جانب سے عوام کے لیے کونسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور بیک وقت مال میں ایک ہزار کے قریب لوگ موجود تھے۔ کاروائی ڈی سی کوئٹہ اورنگزیب بادینی کے احکامات کے مطابق کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر حمیرا بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، جبکہ مال انتظامیہ نے رابطہ کرنے کے باوجود سیل کے حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 899492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899492/ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-پر-اے-سی-کوئٹہ-نے-ملینیم-مال-کو-سیل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org