0
Monday 23 Nov 2020 18:30

پی ڈی ایم کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پی ڈی ایم اپنا راستہ خود بنائے گی، نفیسہ شاہ

پی ڈی ایم کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پی ڈی ایم اپنا راستہ خود بنائے گی، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق کہنا ہے کہ جلسوں کے لئے کٹھ پتلی اور وسیم اکرم پلس حکومت کی اجازت نہ پہلے درکار تھی نہ ہی اب چاہیئے۔ نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملتان اور لاہور کے جلسوں کے لئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، حکومت اجازت ناموں کی آڑ میں اپوزیشن رہنماؤں کو مسلسل ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے۔

نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پی ڈی ایم اپنا راستہ خود بنائے گی، پشاور کے بعد ملتان اور لاہور کا جلسہ بھی شاندار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود حکومتی وزراء اب بھی کارنر میٹنگس کرتے پھر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ نفیسہ شاہ کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا حکومت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف کوئی ایکشن لیا؟ کیا حکومتی اجتماعات میں کورونا نہیں آتا؟
خبر کا کوڈ : 899511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش