QR CodeQR Code

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن

23 Nov 2020 18:54

حیدرآباد کے علاقے بلدیہ کالونی، مبارک کالونی، صحافی کالونی اور گلستان فاطمہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ دامن کوہسار، ائیرپورٹ روڈ، نسیم نگر چوک، قاسم آباد اور بھٹائی نگر کے علاقے بھی بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، آج سے 5 دسمبر تک علاقے سیل رہیں گے۔ حیدرآباد کے علاقے بلدیہ کالونی، مبارک کالونی، صحافی کالونی اور گلستان فاطمہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ دامن کوہسار، ائیرپورٹ روڈ، نسیم نگر چوک، قاسم آباد اور بھٹائی نگر کے علاقے بھی بند رہیں گے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز ہسپتال مکمل کھلے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 899513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899513/کورونا-کیسز-میں-اضافہ-کراچی-کے-بعد-حیدرآباد-بھی-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org