0
Monday 23 Nov 2020 19:52

ملک کو بحرانوں نے نکالنے کیلئے صالح اور محب وطن افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا، حنا تقوی

ملک کو بحرانوں نے نکالنے کیلئے صالح اور محب وطن افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا، حنا تقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی کی سربراہی میں وحدت ہاوس شادمان میں ضلع لاہور کے تمام یونٹ کی عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمی نقوی اور دیگر کابینہ اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عالیہ رضوی کو ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود نامزد کرتے ہوئے حلف لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حنا تقوی کا کہنا تھا ملک کو درپیش خطرات اور بحران سے نکالنے کیلئے وطن سے محبت کرنیوالے اور وفاداری نبھانے والے افراد کا سیاست میں آنا بہت ضروری ہے۔

مولا علی علیہ سلام کا قول بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امام علی علیہ سلام نے مالک اشترؓ سے کہا تھا کہ اے مالک اشتر ایسے لوگوں کو وزارت کیلئے منتخب نہ کرنا جنہوں نے سابقہ حکومتوں میں خیانت کی۔ امیرالمومنین کا یہ فرمان سیاسی میدان میں ہماری راہنمائی فرما رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دین اور سیاست دونوں کو ساتھ رکھتے ہیں اور امام علی علیہ سلام کے اسلوب سیاست سے میدان میں موجود ہیں۔ اجلاس میں مختلف امور سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور تمام یونٹ کے عہدیداران کو ان امور اور دیگر پراجیکٹس سے متعلق ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 899521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش