0
Monday 23 Nov 2020 20:53

پشاور کے 2 بڑے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں سمیت 75 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور کے 2 بڑے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں سمیت 75 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں اب تک ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 75 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ڈاکٹر، نرسز اور دیگر طبی عملہ بھی آگیا ہے۔ صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 75 کے قریب ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ہسپتال کے 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف کے اہلکار شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہے وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔ پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں اور فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 899525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش