QR CodeQR Code

سعودی تیل کی تنصیبات "آرامکو" یمنی میزائل "قدس-2" کے نشانے پر

23 Nov 2020 21:39

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے لکھا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے اپنے گائیڈڈ میزائل قدس-2 کے ذریعے سعودی تیل کی تنصیات آرامکو کے ڈسٹریبیوشن سٹیشن کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے جارح ملک سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات "آرامکو" کے یمنی گائیڈڈ میزائل قدس-2 کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے لکھا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے اپنے گائیڈڈ میزائل قدس-2 کے ذریعے سعودی تیل کی تنصیات آرامکو کے ڈسٹریبیوشن سٹیشن کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائی میں غیر اعلانیہ کامیاب آزمائش کے بعد ان میزائلوں کو قومی اسلحے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف پر جا بیٹھے ہیں جس کے بعد سعودی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینس کو جائے وقوعہ کی جانب جانا پڑا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے مزید لکھا کہ یہ آپریشن یمن پر سعودی جارحیت اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے اس جواب کا ایک حصہ ہے جس کے بارے یمنی مسلح افواج نے چند روز قبل ہی سعودی جغرافیائی گہرائی میں وسیع آپریشن کا وعدہ دیا تھا۔ انہوں نے حجازی عوام اور سعودی عرب میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ یمنی جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی لہذا وہ سعودی رژیم کی اہم تنصیبات سے دور رہیں۔




خبر کا کوڈ: 899530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899530/سعودی-تیل-کی-تنصیبات-آرامکو-یمنی-میزائل-قدس-2-کے-نشانے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org