QR CodeQR Code

پشاور ائیر پورٹ پر پرندوں کے تدارک کیلئے اقدامات

23 Nov 2020 22:22

ائیر پورٹ مینجر نے ڈپٹی کمشنر پشاور، کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کو خط لکھے، جس میں ائیر پورٹ کے اطراف میں موجود ریستوران اور دکانوں میں کریک ڈاؤن کی درخواست کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدات پر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پشاور ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ ائیر پورٹ مینجر نے ڈپٹی کمشنر پشاور، کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کو خط لکھے، جس میں ائیر پورٹ کے اطراف میں موجود ریستوران اور دکانوں میں کریک ڈاؤن کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں ائیر پورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ پشاور ائیر پورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایئر پورٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بن رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پرندے ٹکرانے سے جہاز اور مسافروں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، پرندوں کے ٹکرانے سے جہازوں کی مرمت پر اٹھنے والے اخراجات ناقابل برداشت ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899539/پشاور-ائیر-پورٹ-پر-پرندوں-کے-تدارک-کیلئے-اقدامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org