QR CodeQR Code

بغداد، ایئرپورٹ سے داعش کا خطرناک دہشتگرد گرفتار

23 Nov 2020 22:33

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں عراقی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے لکھا ہے کہ "ابونبأ" نامی خطرناک داعشی دہشتگرد کو انتہائی کڑی تعقیب کیبعد ایک ہمسایہ ملک کی انٹیلیجنس ایجنسی کے تعاون سے ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ خطرناک دہشتگرد بغداد کے نواح میں دوسری دہشتگرد تنظیموں کیساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنا چاہتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے دارالحکومت بغداد کی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ایک خطرناک داعشی دہشتگرد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ملکی انسداد دہشتگردی فورس نے مسلسل فالواپ اور متعدد فیلڈ آپریشنز کے بعد داعش کے "ابونبأ" نامی کوآرڈینیٹر کو بغداد کی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اس خطرناک داعشی دہشتگرد کو انتہائی کڑی تعقیب کے بعد ایک ہمسایہ ملک کی انٹیلیجنس ایجنسی کے تعاون سے ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ خطرناک دہشتگرد بغداد کے نواح میں دوسری دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ ابونبأ نے سال 2003ء میں اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد اسے بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں داعش و القاعدہ کی رکنیت بھی حاصل ہو گئی تھی اور وہ "والیٔ عراق" نامی داعش کے سرغنہ سے مکتوب پیغامات وصول کیا کرتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 899544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899544/بغداد-ایئرپورٹ-سے-داعش-کا-خطرناک-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org