QR CodeQR Code

لاہور، سی ٹی ڈی کے تھانے پر حملہ ناکام، دہشتگرد مارا گیا

24 Nov 2020 09:25

خودکش حملہ آور نے سی ٹی ڈی کے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی تھانے کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد مارا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے تھانے پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی، اہلکاروں کی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹ اورہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے گئے۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے لاہور میں تھانے پر حملہ کرنیوالے خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے۔ خودکش حملہ آور نے سی ٹی ڈی کے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی تھانے کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد مارا گیا۔
 
ہلاک ہونیوالے دہشت گرد سے خودکش جیکٹ اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا، دہشتگرد کی لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 899590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899590/لاہور-سی-ٹی-ڈی-کے-تھانے-پر-حملہ-ناکام-دہشتگرد-مارا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org