0
Tuesday 24 Nov 2020 09:34

لاہور میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، پولیس گشت میں اضافہ

لاہور میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، پولیس گشت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سی ٹی ڈی کے تھانے حملے کی ناکام کوشش کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ شہر میں ڈولفن اور پیرو فورس کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے جبکہ مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشن کا بھی حکم دیا گیا ہے۔  یاد رہے کہ آج صبح ایک دہشتگرد نے سی ٹی ڈی تھانے پر حملے کی کوشش کی جسے سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تھا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 899592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش