0
Tuesday 24 Nov 2020 09:46

ٹرمپ نے کڑوا گھونٹ پی لیا، بائیڈن کو اختیارات منتقلی کی منظوری

ٹرمپ نے کڑوا گھونٹ پی لیا، بائیڈن کو اختیارات منتقلی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کڑوا گھونٹ پی لیا، نو منتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی بالآخر منظوری دیدی، اس طرح کئی ہفتوں سے جاری ٹال مٹول انجام کو پہنچ گئی۔ سربراہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن ایملی مرفی نے نومنتخب امریکی صدر کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں قانونی جنگ جاری رہے گی مگر انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہے اسے انجام دیا جائے۔ امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ خط صدر ٹرمپ کی شکست تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب اہم ریاست مشی گن نے بھی جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش تھی کہ نتیجہ کو روکا جائے مگر ایسا نہ ہو سکا۔ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش