QR CodeQR Code

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے جان کیری کو اہم عہدہ دیدیا

24 Nov 2020 10:12

جان کیری نے 2015ء میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے رکن بھی بن جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی اپنی ٹیم بنانا شروع کر دی ہے۔ ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے جوبائیڈن نے انٹونی بلنکین کو وزیر خارجہ نامزد کیا ہے, جو اقتدار کی منتقلی کے بعد ممکنہ طور پر موجودہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ جوبائیڈن نے مزید اہم عہدوں پر بھی لوگوں کو نامزد کیا ہے، جن میں محکمہ داخلی سلامتی کی وزارت کیلئے کیوبن نژاد امریکی الیجانڈرو مایورکس، قومی سلامتی مشیر کے عہدے کیلئے جیک سلیوین اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے لیے سیاہ فام سفارتکار لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو نامزد کیا ہے۔

اس کے علاوہ جوبائیڈن نے اوباما دور میں وزیر خارجہ رہنے والے جان کیری کو صدر کا نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات نامزد کیا ہے۔ جان کیری نے 2015ء میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے رکن بھی بن جائیں گے اور یہ پہلا موقع ہے کہ قومی سلامتی کونسل میں موسمیاتی تبدیلی کیلئے بھی ایک رکن کو رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899596/نومنتخب-امریکی-صدر-جوبائیڈن-نے-جان-کیری-کو-اہم-عہدہ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org