0
Tuesday 24 Nov 2020 10:25

امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹ بننے پر ڈی پی او میانوالی ہائیکورٹ طلب

امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹ بننے پر ڈی پی او میانوالی ہائیکورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈی پی او میانوالی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت۔ عدالت نے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے  مطابق جسٹس شاہد وحید نے سید محمد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے امام بارگاہ کی تزئین و آرائش شروع کی۔ پولیس  نے امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔ پولیس کی کارروائی کیخلاف ڈی پی او کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے اس کی درخواست داد رسی کیلئے ڈی پی او میانوالی کو بھجوا دی۔ عدالت نے ڈی پی او کو قانون کے مطابق زیرالتواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے 15 اکتوبر کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ڈی پی او میانوالی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں  لائے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی پی او میانوالی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 899598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش