QR CodeQR Code

دینی مدارس میں چھٹیوں کا اعلامیہ جعلی ہے، ترجمان وفاق المدارس الشیعہ

24 Nov 2020 10:39

وفاق المدارس کے ترجمان نصرت شہانی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کو کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ملحقہ مدارس میں تعطیلات کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وفاق نے دینی مدارس میں تعطیلات کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ نے ملحقہ دینی مدارس میں چھٹیوں کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ وفاق المدارس کے ترجمان نصرت شہانی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کو کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وفاق المدارس الشیعہ کے ساتھ ملحقہ مدارس میں تعطیلات کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وفاق نے دینی مدارس میں تعطیلات کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اعلامیہ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کے ضمنی امتحانات 23 نومبر سے جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899605/دینی-مدارس-میں-چھٹیوں-کا-اعلامیہ-جعلی-ہے-ترجمان-وفاق-المدارس-الشیعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org