QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

24 Nov 2020 11:13

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی، سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے،۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات میں لاہور میں سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، سیڈ ڈویلپمنٹ اور زرعی شعبہ سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی، سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے، پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی، چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ، سہولتیں اور رعائتیں فراہم کی جائیں گی، صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط اور ٹرانسپیرنسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، صنعتی ترقی کیلئے رہنما اصولوں پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے، صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں، صنعتی ترقی کیلئے ریگولیشن کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے، سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیا ہے، زرعی شعبے میں گروتھ کے بے پناہ مواقع ہیں، زرعی شعبے میں چین کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 899614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899614/وزیراعلی-پنجاب-سے-عاصم-سلیم-باجوہ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org