QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ کا اسلحہ کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے نیا منصوبہ

24 Nov 2020 18:38

ڈیلرز اسلحہ کی فروخت کرتے وقت کمپیوٹر میں ایک بھی گولی خریدنے والے کا لائسنس نمبر اور فروخت شدہ اسلحے کا اندراج لازمی کرے گا، ہر ڈیلر کے پاس موجود اسلحہ کی تعداد کا مکمل ریکارڈ ڈپٹی کمشنرز کے پاس موجود ہے جس کا آڈٹ کیا جاتا ہے، جو بھی ڈیلر بغیر انٹری کیے اسلحہ کی فروخت کرے گا، آڈٹ میں پکڑا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے صوبے میں غیر قانونی طور پر اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے نیا پلان تیار کر لیا ہے۔ غیر قانونی طور پر اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے محکمہ داخلہ کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر اسلحہ ڈیلرز کی دکان پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کروائے جائیں گے جس کا سرور محکمہ داخلہ میں ہوگا۔ نظام کمپیوٹرائزڈ ہونے سے کوئی بھی اسلحہ ڈیلر بغیر لائسنس والے افراد کو اسلحہ فروخت نہیں کر سکے گا۔ ڈیلرز اسلحہ کی فروخت کرتے وقت کمپیوٹر میں ایک بھی گولی خریدنے والے کا لائسنس نمبر اور فروخت شدہ اسلحے کا اندراج لازمی کرے گا، ہر ڈیلر کے پاس موجود اسلحہ کی تعداد کا مکمل ریکارڈ ڈپٹی کمشنرز کے پاس موجود ہے جس کا آڈٹ کیا جاتا ہے، جو بھی ڈیلر بغیر انٹری کیے اسلحہ کی فروخت کرے گا، آڈٹ میں پکڑا جائیگا اور اس کا لائسنس بلاک کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر محکمہ داخلہ چند اضلاع میں اسلحہ ڈیلرز کی دکانوں پر بطور ٹیسٹ رن کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروائے گا، کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد کمپیوٹرائزڈ نظام کو وسیع کرتے ہوئے تمام اسلحہ ڈیلرز کی دکانوں اور اضلاع تک بڑھا دیا جائیگا، تمام اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 700 کے قریب اسلحہ ڈیلرز لائسنس موجود ہیں، جس میں سے اب تک 80 فیصد اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جو ڈیلرز اپنا اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کروا رہے ان میں متعدد کے لائسنس بلاک کیے جا چکے ہیں، اسلحہ ڈیلرز لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے کیلئے ڈاک خانے کے بجائے فیس اومنی کے ذریعے جمع کروا رہیں ہے تاکہ ریونیو بڑھایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 899648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899648/محکمہ-داخلہ-کا-اسلحہ-کی-غیر-قانونی-فروخت-روکنے-کیلئے-نیا-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org