0
Tuesday 24 Nov 2020 13:45

سندھ میں انڈور شادی ہالز اور مزارات بند، تجارتی اوقات 6 بجے تک محدود، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں انڈور شادی ہالز اور مزارات بند، تجارتی اوقات 6 بجے تک محدود، نوٹیفکیشن جاری
کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی ہالز، جم، تھیٹر اور مزارات بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی ہالز، جم، انڈور اسپورٹس، تھیٹر پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی اور اس میں 200 افراد شرکت کرسکیں گے، شادی کی تقریب کی ٹائمنگ 9 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ آؤٹ ڈور ڈیلیوری کرسکیں گے، ریسٹورنٹ کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار کو صرف روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دکانیں کھلیں گی۔



محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ انڈور سنیما، تھیٹر، جم اسپورٹس اور مزارات بھی بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں 31 جنوری تک 2021ء تک لاگو رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 899657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش