0
Tuesday 24 Nov 2020 13:49

دکانیں صبح 6 بجے کھولنا قابل عمل نہیں، تاجروں نے حکومتی پابندی مسترد کردی

دکانیں صبح 6 بجے کھولنا قابل عمل نہیں، تاجروں نے حکومتی پابندی مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی تاجر برادری نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ 6 بجے دکانیں کھولنا قابل عمل نہیں، صبح 10 تا شام 8 بجے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کو تاجر برادری نے مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا قابل عمل نہیں۔ اس حوالے سے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ کاروباری اوقات صبح دس سے رات آٹھ بجے تک کئے جائیں۔

اپنے ایک جاری بیان میں محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کے بغیر اچانک اعلان سے تاجروں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سخت حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوکر حکومت سے بھرپور تعاون کررہی ہے، معاشی بدحالی کے باعث پچھلے لاک ڈاؤن سے بھی بری صورتحال ہے، تاجروں سے روزگار کا حق نہ چھینا جائے۔
خبر کا کوڈ : 899659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش