QR CodeQR Code

ہم تو جلسے کریں گے، عوام کو زندگی پیاری ہے تو نہ آئے، نبیل گبول

24 Nov 2020 13:57

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی چاہیئے کہ وہ حکومتی اور پارٹی جلسے بند کریں، حکومت اتنی ہی سنجیدہ ہے تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرے، ہم نے سندھ میں لاک ڈاؤن کیا تو کیا لوگوں نے عمل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے جاری رہیں گے، اگر عوام کو اپنی زندگی پیاری ہے تو جلسوں میں نہ آئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنی زندگی پیاری ہے تو جلسوں میں نہ آئے، ہم نے کہا ہے جلسہ کر رہے ہیں، عوام آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہم تو جلسہ کریں گے، لوگوں نے آنا ہے تو آئیں، ہم کسی کو نہیں روکیں گے۔

نبیل گبول نے کہا کہ عوام اس وقت کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ہم حکومت کو کورونا سے بڑا وائرس سمجھتے ہیں، جلسے روکنے کیلئے حکومت خوف و ہراس زیادہ پھیلا رہی ہے، عوام کو اپنی زندگی پیاری ہے تو جلسوں میں نہ آئے، ہم نے کہا ہے جلسہ کر رہے ہیں عوام آنا چاہتی ہے تو آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی چاہیئے کہ وہ حکومتی اور پارٹی جلسے بند کریں، حکومت اتنی ہی سنجیدہ ہے تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرے، ہم نے سندھ میں لاک ڈاؤن کیا تو کیا لوگوں نے عمل کیا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہیں پی ڈی ایم میں 11 جماعتیں شامل ہیں، جلسوں سے متعلق 11 جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899660/ہم-جلسے-کریں-گے-عوام-کو-زندگی-پیاری-ہے-نہ-آئے-نبیل-گبول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org