QR CodeQR Code

علامہ اقبال ایران اور پاکستان کے مشترکہ شاعر ہیں، محمد رضا ناظری

24 Nov 2020 19:24

پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب میں ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اور پاک ایران تعلقات مذہبی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں جن میں کبھی بھی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہاں ہیں جبکہ تعلیمی میدان میں بھی پاکستان کیساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’’علامہ اقبال اور پاک ایران تعلقات‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری، وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں علامہ اقبال اور پاک ایران تعلقات پر منعقدہ سیمینار میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری، وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر سمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ ایرانی علامہ اقبال کو اپنا فلاسفر اور شاعر سمجھتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک خاندان کی طرح ہیں، ہمیں بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لے کر اپنے تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، باہر سے کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا، اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں، چیلنجز بہت ہیں مگر ہمارے پاس ان کو حل کرنے کے وسائل بھی بہت ہیں، چھوٹے ممالک محنت کرکے ترقی کر چکے ہیں، علاقائی سالمیت کے فروغ  کیلئے ریجینل انٹیگریشن سنٹر قائم کر رہے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال پاکستان اور ایران کے مشترکہ شاعر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اور پاک ایران تعلقات مذہبی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں جن میں کبھی بھی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہاں ہیں جبکہ تعلیمی میدان میں بھی پاکستان کیساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899685/علامہ-اقبال-ایران-اور-پاکستان-کے-مشترکہ-شاعر-ہیں-محمد-رضا-ناظری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org