QR CodeQR Code

فیصل آباد، ڈجکوٹ کے معطل ایس ایچ او عبدالرزاق قتل، لاش بھی جلا دی گئی

7 Aug 2011 14:04

اسلام ٹائمز: عبدالرزاق گجر سحری کے بعد سمندری سے فیصل آباد آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا ، بعد ازاں ان کی گاڑی کو بھی آ گ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں عبدالرزاق کی لاش بھی جل گئی


فیصل آباد:اسلام ٹائمز۔ سابق ایس ایچ او ڈجکوٹ عبدالرزاق گجر کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت جلا دیا، واضح رہے کہ عبدالرزاق گجر کو دو روز قبل بدعنوانی کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق گجر سحری کے بعد سمندری سے فیصل آباد آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا، بعد ازاں ان کی گاڑی کو بھی آ گ لگا دی گئی، جسکے نتیجے میں عبدالرزاق کی لاش بھی جل گئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی سے سرکاری رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ فوری طور پر قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم شبہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عبدالرزاق جب ایس ایچ او تھے۔ تو انہوں نے کئی نامی گرامی مجرموں کو گرفتار کیا تھا۔ چنانچہ ان کا قتل اسی کا رد عمل ہو سکتا ہے۔ عبدالرزاق کے بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ انہیں دو روز قبل ہی بدعنوانی کی شکایات کے بعد ایس ایچ او کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 89969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89969/فیصل-آباد-ڈجکوٹ-کے-معطل-ایس-ایچ-او-عبدالرزاق-قتل-لاش-بھی-جلا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org