0
Tuesday 24 Nov 2020 22:40

مولانا عباس انصاری کی اہلیہ انتقال کرگئی، سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی تعزیت

مولانا عباس انصاری کی اہلیہ انتقال کرگئی، سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی تعزیت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا عباس انصاری کی اہلیہ منگل کی صبح انتقال کرگئیں۔ مولانا عباس انصاری کی اہلیہ نے صبح آٹھ بجے سکمز صورہ میں مختصر علالت کے بعد آخری سانس لی۔ مرحومہ انگریزی روزنامہ کشمیر آبزرور کے ایڈیٹر سجاد حیدر کی والدہ نسبتی تھی۔ وادی کشمیر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے مولانا عباس انصاری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کی جنت نشینی کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔ اس دوران صحافتی حلقوں نے کشمیر آبزرور کے ایڈیٹر سجاد حیدر کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران مولانا آغا سید حسن موسوی نے بھی مولانا عباس انصاری کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔

حریت کانفرنس نے سابق چیئرمین اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ جناب مولانا محمد عباس انصاری کی شریک حیات کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مولانا انصاری سے تعزیت اور تسلیت کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں مولانا محمد عباس انصاری کی پیرانہ سالی اور علالت کے ایام میں نیک سیرت اہلیہ کے انتقال کو ایک بڑا صدمہ قرار دیا گیا۔ بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ حریت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جو 5 اگست 2019ء سے مسلسل نظربند رکھے گئے ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے جبکہ حریت کے ایک وفد نے مرحومہ کی نماز جنازہ اور تجہیز و تکفین میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ حریت چیئرمین کی جانب سے مولانا انصاری تک تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش