QR CodeQR Code

روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کرنیوالوں کی فہرست میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا نام بھی شامل

24 Nov 2020 20:33

حکومت کے مطابق سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد میں شامل ہیں جنہوں نے روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کی ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے ان افراد کے نام ظاہر کئے ہیں جنہیں روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور انکے بیٹے عمر عبد اللہ کے نام روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز حکومتی ویب سائٹ پر روشنی ایکٹ کے تحت حکومتی زمین حاصل کرنے والوں کی ایک فہرست شائع کی گئی، حکومت کے مطابق سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد میں شامل ہیں جنہوں نے روشنی ایکٹ کے تحت زمین حاصل کی ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے ان افراد کے نام ظاہر کئے ہیں جنہیں روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل ہوا ہے۔

اس فہرست میں سیاست دان اور سابق حکومتی افسران شامل ہیں جن میں ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا نام بھی شامل ہے۔ ادھر جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے حکم پر یوٹی انتظامیہ اور سی بی آئی نے ابھی تک جو جانچ کی ہے اس کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ نے 1998ء میں جموں ڈویڑن کے سنجوان علاقے میں الگ الگ لوگوں سے 3 کنال زمین خریدی لیکن ساتھ میں آس پاس کی 7 کنال جنگل کی زمین پر بھی قبضہ کرکے گھر کی تعمیر کر لی۔ ادھر سی بی آئی کی جانچ کے مطابق فاروق عبداللہ نے اس کے بعد جموں اور سرینگر میں خصوصی الیومینیشن ایکٹ کا سہارا لیکر اپنی بہن سریہ مٹو اور اپنی پارٹی کے لئے غیر قانونی زمین الاٹ کرائی۔ اس کے علاوہ ان کے قریبی لوگوں نے بھی سنجوان علاقے میں جنگل اور حکومتی زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ فاروق عبداللہ نے جس 7 کنال زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا اس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ روپیئے ہیں۔ اس علاقے میں کل ملاکر جو تیس کنال زمین غیر قانونی طریقے سے الگ الگ لوگوں نے ہڑپ لی۔ اس کی قیمت تقریباً 40 کروڑ روپیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899732/روشنی-ایکٹ-کے-تحت-زمین-حاصل-کرنیوالوں-کی-فہرست-میں-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ-کا-نام-بھی-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org