0
Tuesday 24 Nov 2020 20:12

تعلیمی اداروں و مدارس کو دوبارہ بند کرنیکا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے، جماعت اسلامی

تعلیمی اداروں و مدارس کو دوبارہ بند کرنیکا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے کورونا کی آڑ میں تمام تعلیمی اداروں و مدارس کو دوبارہ بند کرنے والے حکومتی فیصلے کو غیر دانشمندانہ اور تعلیم دشمنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے۔ اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کی ازسرنو بندش سے نہ صرف پرائیویٹ اسکول مالکان، بلکہ اس شعبہ سے وابستہ افراد اور والدین بھی سخت پریشان ہیں، پہلے ہی کورونا وبا کی وجہ سے تعلیم کا نقصان ہو چکا ہے، مزید براں سندھ میں تو ایمرجنسی کے اعلان کے باوجود تعلیم کا شعبہ تباہ حال اور سب سے زیادہ نیب میں ان کے کسی چل رہے ہیں۔


کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کمر توڑ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے کورونا کی آڑ میں چھپنا چاہتی ہے، تعلیم کے شعبے کو بھی اسی بھینٹ پر چڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جتنے بھی وعدے کئے تھے، کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا، بھیک و قرض نہ مانگنے کے اعلانات کے باوجود مختصر مدت میں تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، معیشت تباہ، مہنگائی کا طوفان اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی سخت پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے موجودہ حکومت کے نو سو دن نااہلی و ناکامی سے بھرے پڑے ہیں، مگر اب زیادہ دیر تک عوام کے غیض و غضب سے بچ نہیں سکتی۔
خبر کا کوڈ : 899736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش