0
Tuesday 24 Nov 2020 20:20

مزارات اولیاء کی بندش درست نہیں، ایس او پیز کے تحت کھلا رکھا جائے، پاکستان سنی تحریک

مزارات اولیاء کی بندش درست نہیں، ایس او پیز کے تحت کھلا رکھا جائے، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ مزارات اولیاء کی بندش کا فیصلہ درست نہیں، ایس او پیز کے تحت کھلا رکھا جائے، مزارات اولیاء جانے سے قلوب کو سکون اور اولیاء کے وسیلے سے دعا قبول ہوتی ہیں، مزارات اولیاء کی بندش عوام مسترد کرتے ہیں، حکومت ایس او پیز کے تحت سندھ بھر کے مزارات کو کھلا رکھنے کے احکام جاری کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے مزارات بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور کھلا رکھنے پر زور دیتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مزارات اولیاء دارالسکون، امن و سلامتی اور روحانیت کے مینار ہیں، 24 گھنٹے مزارات اولیاء پر غریبوں کو کھانا تقسیم کیا جاتا ہے، اتنی بڑی تعداد میں کھانا تقسیم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور خاتمے کیلئے دعا اور دوا دونوں ضروری ہیں، دعاؤں کی قبولیت کیلئے مزار اولیاء ہمارے لئے نور کے مینار اور روشنی کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کھولنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن اچھا اقدام ہے، اس سے غریب بے روزگار نہیں ہوگا، ویلفیئر ادارے اور حکومت غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے والوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 899739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش