QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 50واں سالانہ مرکزی کنونشن 26 تا 29 نومبر بھٹ شاہ میں ہوگا

24 Nov 2020 20:29

29 نومبر کو اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مشترکہ جلسہ عام بعنوان ’یوم امام حسن عسکریؑ‘‘ کا انعقاد ہوگا، جس میں دونوں تنظیموں کے نئے مرکزی صدور کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "کربلا احیاء دین محمدی" 26 تا 29 نومبر 2020ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں ہوگا۔ کنونشن کے نام اور تاریخ کی منظوری اصغریہ اسٹوڈنٹس کے پالیسی ساز ادارے ورکنگ کونسل کے اجلاس میں اکثریت رائے سے لی گئی ہے، جبکہ کنونشن کے انتظامات کیلئے ثابت علی ساجدی کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کنونشن میں سندھ سمیت پاکستان بھر سے آنے والے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کنونشن میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مرکز، ڈویژنز، اضلاع اور تعلیمی اداروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائیں گی، جبکہ نئے سال کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 29 نومبر کو اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مشترکہ جلسہ عام بعنوان ’یوم امام حسن عسکریؑ‘‘ کا انعقاد ہوگا، جس میں دونوں تنظیموں کے نئے مرکزی صدور کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 899741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899741/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-50واں-سالانہ-مرکزی-کنونشن-26-29-نومبر-بھٹ-شاہ-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org