0
Tuesday 24 Nov 2020 20:52

پشاور، مہمند کے خاصہ داروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

پشاور، مہمند کے خاصہ داروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ضلع مہمند کے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف صوبائی اسمبلی سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں متاثرہ خاصہ دار اہلکاروں نے شرکت کی، جبکہ حکومت اور مہمند انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت صافی قوم آرگنائزیشن کے بانی شرف الدین، سینئر رہنما ملک اسرائیل صافی اور دیگر نے کی۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیویز فورسز کی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اور قربانیاں دی ہیں، جبکہ ہمیں یہ صلہ ملا کہ پچھلے 12 سال سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے غریب اہلکاروں کے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے جما رکھے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی صورتحال کو مدِنظر رکھ کر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا وعدے کی تکمیل ممکن بنائیں اور غریب اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں، جبکہ خاصہ داروں کی تنخواہیں لوٹنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ضلع مہمند کے خاصہ دار فورس کئی دنوں سے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش