QR CodeQR Code

یمنی صدر ہسپتال سے فارغ، مزید کچھ عرصہ سعودی عرب میں ٹھہرنے کا فیصلہ

7 Aug 2011 12:57

اسلام ٹائمز:یمنی حکومت کے ذرائع کے مطابق، صدر علی عبداللہ صالح سعودی دارالحکومت ریاض کے فوجی ہسپتال میں عرصہ دو ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد ہفتے کے روز اپنی عارضی رہائش گاہ میں منتقل ہو گئے ہیں، یمن کے ڈکٹیٹر 3 جون کو صدارتی محل پر مخالفین کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔


ریاض:اسلام ٹائمز۔ یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے سعودی عرب میں مزید عرصے کے لئے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی نے یمنی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح سعودی دارالحکومت ریاض کے فوجی ہسپتال میں عرصہ دو ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد ہفتے کے روز اپنی عارضی رہائش گاہ میں منتقل ہو گئے ہیں۔ یمن کے ڈکٹیٹر  3 جون کو صدارتی محل پر مخالفین کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں یمنی وزیراعظم علی محمد مجور بھی زخمی ہوئے تھے اور انھیں بھی اسی دن ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یمنی صدر نے مزید کچھ عرصے تک سعودی عرب میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 89975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89975/یمنی-صدر-ہسپتال-سے-فارغ-مزید-کچھ-عرصہ-سعودی-عرب-میں-ٹھہرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org