0
Tuesday 24 Nov 2020 23:13

خدام الزائرین کا اجلاس، حکومت کی زیارتی اور ویزا پالیسی پر مشاورت

خدام الزائرین کا اجلاس، حکومت کی زیارتی اور ویزا پالیسی پر مشاورت
اسلام ٹائمز۔ خدام الزائرین اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس امام بارگاہ قصر آل عمران بلکسر میں ڈویژنل صدر سید زوار حسین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں  ضلع اسلام آباد، ضلع راولپنڈی، ضلع چکوال، ضلع اٹک اور ضلع جہلم کے سالاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ زیارتی صورتحال، ویزا پالیسی، حکومتی پالیسی اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر سید زوار حسین شاہ نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق نائب صدر سید امداد حسین ہمدانی، جنرل سیکرٹری مولانا اختر عباس اسدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اشرف صدیقی، جوائنٹ سیکرٹری زوار زاہد عباس، سیکرٹری اطلاعات ذاکر اظہر حسین الحسینی، فنانس سیکرٹری ملک عمران اصغر نجفی، ڈپٹی فنانس سیکرٹری عقیدت مرتضیٰ، چیئرمین مجلس عاملہ مولانا مظہر حسین کاظمی، سید شاہد حسین کاظمی، مولانا امین حسین حیدری، مولانا سید غلام حسنین کاظمی، سید صفدر ہمدانی اور زوار غلام عباس شامل ہیں۔

اس موقع پر شرکائے اجلاس نے اہنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل صدر سید زوار حسین شاہ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناا ختر عباس اسدی نے خدام الزائرین کے اغراض و مقاصد پیش کئے، جنہیں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر سید زوار حسین شاہ نے کہا کہ ہماری جدوجہد زیارات کی راہ میں حائل مشکلات کے خاتمہ تک جاری رہے گی اور ہم ہر وہ راست اقدام کریں گے، جس سے زائرین کے مفادات وابستہ ہیں اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے منظم جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 899758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش