QR CodeQR Code

ہم پہلے بھی عرب سربراہوں سے ملتے اور اس مقصد کیلئے زنانہ لباس پہنا کرتے تھے، ڈینی یاٹوم

24 Nov 2020 23:56

اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے سابق چیف نے صیہونی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ماضی میں اس نوعیت کی ملاقاتیں رات کے وقت اور میڈیا و کیمروں سے بہت دور انجام پاتی تھیں جبکہ اسرائیلی حکام اس قسم کی ملاقاتوں کیلئے زنانہ لباس پہنا کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سابق انٹیلیجنس چیف "ڈینی یاٹوم" (Danny Yatom) نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولیعہد کے ساتھ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے بہت سے پرانے وزیراعظم بھی قبل ازیں اس جیسی ملاقاتیں کیا کرتے تھے۔ موساد کے سابق چیف نے صیہونی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ماضی میں اس نوعیت کی ملاقاتیں رات کے وقت اور میڈیا و کیمروں سے بہت دور انجام پاتی تھیں۔ ڈینی یاٹوم نے اپنی گفتگو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام اس قسم کی ملاقاتوں کے لئے زنانہ لباس پہنا کرتے تھے۔

سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف نے سعودی شاہی رژیم کے ساتھ اسرائیلی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور محمد بن سلمان کے ساتھ بنجمن نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات کروانے کے لئے کوشش کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز صیہونی ریڈیو پر غاصب صیہونی وزیراعظم اور سعودی شاہی رژیم کے ولیعہد کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات کے اعلان کے بعد ایک امریکی جریدے نے محمد بن سلمان سے نقل کرتے ہوئے اس ملاقات کی تصدیق کی تھی اور لکھا تھا کہ دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ تعلقات سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے، تاہم یہ گفتگو کسی نتیجے تک نہیں پہنچ پائی۔


خبر کا کوڈ: 899765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899765/ہم-پہلے-بھی-عرب-سربراہوں-سے-ملتے-اور-اس-مقصد-کیلئے-زنانہ-لباس-پہنا-کرتے-تھے-ڈینی-یاٹوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org