0
Wednesday 25 Nov 2020 01:45

پاراچنار، المصطفیٰ فاونڈیشن یو ایس اے کیجانب سے 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی

پاراچنار، المصطفیٰ فاونڈیشن یو ایس اے کیجانب سے 14 جوڑوں کی اجتماعی شادی
اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ فاونڈیشن یو ایس اے اور نیسٹ پاکستان کی جانب سے دوسرے مرحلہ میں پاراچنار شہر میں اجتماعی شادیوں کے ذریعہ 14 جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا۔ اس موقع پر المصطفیٰ فاونڈیشن یو ایس اے کے رہنماء علامہ سید ظہر الحسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید وحید عباس کاظمی، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ عابد حسین جعفری، صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماء علامہ مزمل حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ سید ظہر الحسین نقوی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ وحید عباس کاظمی اور دیگر نے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کیا اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 899766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش