0
Wednesday 25 Nov 2020 00:01

تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ تعلیم دشمن ہے، حکومت نظرثانی کرے، زمان خان اعوان

تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ تعلیم دشمن ہے، حکومت نظرثانی کرے، زمان خان اعوان
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ملتان کے ضلعی ناظم زمان خان اعوان نے کرونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن فیصلہ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے سے حکومت کے تعلیم دشمن عزائم کھل کر سامنے آگئے۔ ملک میں بازار، جلسے، جلوس اور دیگر جگہوں اور تقریبات میں ایس او پیز کی کوئی پابندی نہیں اور جہاں قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے ان اداروں کو بند کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔گذشتہ لاک ڈاون کے دوران ہونیوالے تعلیمی نقصان کا ازالہ ابھی تک نہیں ہوسکا کہ دوبارہ سے وہی ظالمانہ فیصلہ مسلط کردیا گیا ہے۔ حکومت کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ کرونا سے بچاو کیلئے ایس اوپیز پر سب سے زیادہ عملدرآمد تعلیمی اداروں کے علاوہ اور کہیں نہیں ہوسکتا۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ آچکے ہیں، حکومت اس تعلیم دشمن فیصلے سے باز رہے ورنہ انہیں عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہذب قومیں تعلیمی اداروں کو ترقی دیتی ہیں نہ کہ انہیں بند کرکے تعلیم کا ستیاناس کرتی ہیں۔ اگر حکومت عوام سے مخلص ہے اور اپنے تبدیلی کے نعرے کا تھوڑا سا بھی شعور رکھتی ہے تو اسے چاہیے کہ ایس اوپیز کے ساتھ تعلیمی اداروں کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے ورنہ اس فیصلے سے ہونیوالے تعلیمی نقصان کی کوئی تلافی ممکن نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 899768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش